سپریم کورٹ نے آج اپنی سرحد میں داخل ہونے والے سامان پر ریاستی حکومتوں کے اختیارات کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی نو رکنی آئینی بنچ نے 7:2کی اکثریت
سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں
کو ٹیکس قانون بنانے کےلئے
آئین کے آرٹیکل 304ویں کے تحت صدر جمہوریہ سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔آئینی بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومتیں دوسری ریاستوں سے آنے والے سامان پر
ٹیکس لگانے کےلئے بااختیار ہیں،لیکن اس میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔